ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مایاوتی نے آرٹیکل 370 معاملے پر کہا،امید ہے، حکومت کے فیصلے کا فائدہ وہاں کے لوگوں کوملے گا

مایاوتی نے آرٹیکل 370 معاملے پر کہا،امید ہے، حکومت کے فیصلے کا فائدہ وہاں کے لوگوں کوملے گا

Tue, 06 Aug 2019 23:04:00    S.O. News Service

نئی دہلی،06/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے پر مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کا صحیح فائدہ وہاں کے لوگوں کو آگے ملے گا۔مایاوتی نے منگل کو ٹویٹ کیاکہ آئین کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کی منشا کو ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ متعلق دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کا مطالبہ پہلے سے تھی۔اب بی ایس پی امید کرتی ہے کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کے فیصلے کا صحیح فائدہ وہاں کے لوگوں کو آگے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جموں و کشمیر کے لیہہ-لداخ کو الگ سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیئے جانے سے خاص طور پر وہاں کے بودھ کمیونٹی کے لوگوں کی بہت پرانی مانگ اب مکمل ہوئی ہے، بی ایس پی جس کا بھی خیر مقدم کرتی ہے اس سے پورے ملک میں خاص طور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بودھ کے پیروکار کافی خوش ہیں۔ غور طلب ہے کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو راجیہ سبھا میں تجویز پیش کی تھی۔ پارلیمنٹ میں اس تجویز کے آنے کے بعد اپوزیشن مسلسل مخالفت کر رہا ہے تو وہیں اس تجویز پر بی ایس پی نے مرکزی حکومت کی حمایت کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔اپوزیشن دفعہ 370 کو ہٹانے والے تجویز پر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔


Share: